چیچہ وطنی ( پ ر ) ممتاز اہلحدیث رہنمااور مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے سابق ناظم نشریات صوفی شیخ احمد شفیق عتیق گزشتہ روز انتقال کر گئے،اُن کی نماز جنازہ جامع مسجد اہلحدیث میں ادا کی گئی،جس میں دینی کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے صوفی محمد شفیق عتیق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی تحفظ ختم نبوت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔