لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان،تحریک تحفظ ختم نبوت، مجلس خدام صحابہ اور تحریک مدح صحابہ نے ملک میں توہین صحابہ کے بڑھتے ہوئے دل خراش واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تشویش و اضطراب کا اظہار کیا ہے،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری، سید محمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ خلیفۂ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ،سے لے کر سید ناحضرت مروان بن الحکمؓ تک تمام کے تمام صحابہ کرام بغیر کسی استثناء کے، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد گرامی کی روشی میں ستاروں کی مانند اور جنتی ہیں امت جس صحابی کی بھی پیروی کرے گی اسے وہ جنت میں لے جائے گی۔قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا کہ سید نا ابوبکر صدیق ؓ نے 17نمازیں ایسی پڑھائیں جن میں امامت ابوبکر صدیق ؓ کی تھی اور مقتدی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ صحابہ پر تنقید،در اصل نبی علیہ سلام پر عدم اعتماد ہے اور نبی پر عدم اعتماد اللہ تعالیٰ کا انکار ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں آصف رضاء نامی شخص نے توہین صدیق اکبرؓ کی جو یقینا محرم الحرام میں حالات خراب کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے بعد ایف آئی آر تو درج ہو گئی لیکن اصل کام اسکی سزاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قانون کے مطابق قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے تو کسی کو توہین صحابہ کی جرأت نہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت،ناموس صحابہ و اہل بیت ہمارے ایمان کی بنیاد ہیں ان پر حملہ آور ہونے والے عناصر ملک میں فسادات برپا کرناچاہتے ہیں،لیکن اہل سنت والجماعت پر امن ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ پر امن رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا یہ بات سن لے کہ امن صرف اور صرف آمنہ کی گود میں ہی ملے گا۔