تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

شیعہ سنی فسادات میں قادیانی ملوث، جماعت احمدیہ پاکستان میں انتشار کا باعث ہے، پابندی عائد کی جائے: عبداللطیف خالد چیمہ

ساہیوال (پ ر) ختم نبوت سینٹر دارالقرآن آبپارہ ٹاؤن ساہیوال میں تحریک آزادی و تحریک پاکستان میں قادیانیوں کا سازشی کردار کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا.سیمینار کی سرپرستی جامعہ رشیدیہ کے مہتمم مولانا کلیم اللہ رشیدی اور صدارت مفتی ذکاءاللہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ تھے. سیمینار میں متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری. قاری سعید بن شہید.مولانا شاھد عمران عارفی.مولانا عابد علی.قاری عطاءاللہ.قاری بشیر احمد رحیمی.قاری عتیق الرحمن رحیمی.مولانا پیر جی عبدالباسط.مولانا محمد شہزاد.مولانا عبدالجبار.نیاز احمد بھٹہ.قاری محمد قاسم.محمد قاسم چیمہ.مولانا محمد سرفراز معاویہ.حافظ اسامہ علی.حافظ اسامہ عربی.حافظ محمد اکمل ودیگر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا.عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے خطاب میں کہ کہ قادیانی نہ صرف اسلام بلکہ پاکستان کے بھی دشمن ہیں. انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں ایٹمی راز ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی نے امریکہ کے حوالے کئے.اور اس کے علاوہ پاکستان میں شیعہ سنی فسادات میں قادیانیوں نے کلیدی کردار ادا کیا.عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور “تحفظ بنیاد اسلام بل”پر دستخط کریں عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کے نفاذ سے فرقہ واریت اور طبقہ واریت کی بیخ کنی ہو گی.ان کا کہنا تھا کہ توہین رسالت و توہین صحابہ کرام کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں ہے اور ان شخصیات کو گالم گلوچ کرنا ان پر تنقید و تنقیص کا حق مانگنا اور اس کو اپنا مذہبی فریضہ سمجھنا انسانی حقوق کی پامالی و خلاف ورزی ہے.سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطن عزیز طویل قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان کو ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنانا تھا لیکن اس مقصد سے انحراف بڑھتا گیا اور منکرین ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں کو آگے بڑھایا گیا.انہوں نے کہا کہ قادیانی اب بھی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں.انہوں نے ختم نبوت سینٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے سینٹرز ہر جگہ بننے چاہیے. سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک طلبہ اسلام کے مرکزی کنوینر محمد قاسم چیمہ نے کہا کہ قادیانیت مذہبی نہیں بلکہ ایک سیاسی مسئلہ ہے.اس مذہب کے پیروکار اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر سیاسی و سماجی حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکہ اور دیگر سامراجی طاقتوں کے عزائم کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر سکیں.قیام پاکستان کے وقت باؤنڈری کمیشن کے ذریعے ضلع گورداسپور کو بھارت میں شامل کروایا گیا تا کہ کشمیر کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ بن جائے.اس سازش میں قادیانی چودھری ظفراللہ شامل تھے.انہوں نے کہا کہ قادیانی مسلمانوں کے نظم اجتماعی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن جب تک ایک احراری بھی زندہ ہے ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے.سیمینار کے اختتام پر قاری عطاءاللہ نے چند کلمات کہے اور پھر دعا کروائی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.