لاہرور(پ ) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے شیخ سلیم الدین سیف کو قادیانیت ترک کرکے اسلام قبول کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اوراستقامت کی دعاکرتے ہوئے کہاہے کہ قادیانیت ترک کرکے اسلام قبول کر نے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتاچلاجارہاہے جو اس بات کی غمازی کرتاہے کہ قادیانیت زوال پذیر ہے انہوںنے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد کو منظم کرنے اور قادیانیوں تک اسلام کی حقانیت کا پیغام پہنچانے والوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اور کہاہے کہ وہ وقت دور نہیں جب دنیابھر سے قادیانیت کا خاتمہ ہوجائےگا۔