شہدائے ختم نبوت کانفرنس 7 مارچ کو مرکزاحرار داربنی ہاشم ملتان میں منعقد ہوگی : سید کفیل بخاری
عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت اسلام کی حفاظت ھے، عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں دینی جوش و جذبے، دینی غیرت و حمیت اور حکمت و دانائی سے پوری کرنی چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام یونٹ نیو لطیف آباد کے زیر اہتمام جامع مسجد الخلیل میں بسلسلہ دعوت 14 ویں سالانہ شہدائے ختم نبوت کانفرنس منعقدہ 7 مارچ جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد ختم نبوت، دار بنی ھاشم ملتان، درس قرآن سے خطاب کرتے ھوئے مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر حضرت مولانا حافظ سید محمد کفیل بخاری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ رکھے بغیر کوئی مسلمان نہیں ھو سکتا ۔ اسی طرح عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا فرض ادا کئے بغیر اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا حق ادا نہیں ھو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام 90 سال سے عقیدہ ختم نبوت کے فروغ اور تحفظ کیلئے مثبت انداز میں جدوجہد کو جاری رکھے ھوئے ہے جس کے نتیجے میں قادیانیوں سمیت کئی غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ھو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام حکومت الہیہ کے قیام کیلئے دینی جدوجہد کرنے والی تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے احرار رہنماء اور کارکن دینی جدو جہد آئینی و قانونی دائرہ کار میں رہ کر ادا کر رہی ھے اور آئندہ بھی مثبت و مؤثر انداز میں اپنی اس دینی جدوجہد کو جاری و ساری رکھے گی، انہوں درس قرآن میں شریک تمام شرکاء کو 7 مارچ جمعرات کو بعد نماز مغرب دار بنی ھاشم میں 1953 کے دس ہزار شہدائے ختم نبوت کی یاد میں منعقدہ شہدائے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ درس قرآن میں مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، ناظم مولانا عبدالقیوم، بھائی لیاقت، عارف شہزاد، مفتی مجاہد الرحمن سمیت کثیر تعداد میں احرار کارکنوں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔