چیچہ وطنی (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی عدم نمائندگی کے خلاف شہداء فاؤنڈیشن اسلام آباد کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر رٹ پٹیشن خارج ہو جانا تحریک ختم نبوت کی بڑی کامیابی ہے،اِس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں اور جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کو سلام کرتے ہیں،وہ اسلام آباد سے چیچہ وطنی پہنچنے پر دفتر احرار جامع مسجد میں کارکنوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے،اس تقریب میں تحریک ختم نبوت اہلحدیث کے سربراہ مولانا محمد اکرم ربانی،حکیم حافظ محمد قاسم، محمد صفدر چودھری، چودھری محمد اشرف،قاری محمد قاسم،رانا قمرالاسلام، علامہ احسان احمد، قاضی عبدالقدیر اور دیگر نے شرکت و خطاب کیا اور عدالتی وقانونی جنگ جیتنے پر اکابر احرار اور عبداللطیف خالد چیمہ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ قادیانی اپنی متعینہ آئینی و قانونی حیثیت کو ماننے سے مسلسل انکاری ہیں اور اپنے دائرہ کار کو تسلیم نہیں کرتے جس کی وجہ سے کشیدگی کی فضا ء بنی ہوئی ہے،انہوں نے اپنے وکلاء شیر افضل خان بابر ایڈووکیٹ اور راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ کے شاندار کردار کو سراہا اور علماء اسلام آباد وراولپنڈی کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا،علاوہ ازیں قاری منظور احمد طاہر، مولانا کلیم اللہ رشیدی،قاری سعید اِبن شہید، قاری بشیر احمد رحیمی،قاری عتیق الرحمن رحیمی، مولانا پیر جی عبدالباسط،مفتی عبدالصمد،قاری عبدالجبار،محمد اسلم بھٹی،مولانا شہزاز احمد، حافظ اُسامہ عزیر، مولانا منظور احمد سمیت ضلع ساہیوال کے ایک سو سے زائد علماء کرام اور مذہبی رہنما ؤں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اقلیتی کمیشن کے مسئلہ پرعدالتی جنگ جیتنے پر مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویرالحسن احرار کو مبارک باد پیش کی ہے۔