تحریک ختم نبوت 1953ءکے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مسجد الفضل سیالکوٹ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ شہداءختم نبوت کا مقدس خون ملک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ و دفاع کے لیے تھا اوروہ اس میں کامیاب ہوئے ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ پاکستان پرقادیانی اقتدارکی باتیں ہونے لگیں اور قادیانی مرزابشیرالدین محمودنے 1952ءکو احمدیت کا سال قراردیا تب حضرت امیرشریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاری مرحوم نے 1953ءکو تحریک ختم نبوت کا سال قراردیا،تحریک ختم نبوت چلی اورتمام مکاتب فکر نے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دینے کا مطالبہ دہرایا تودس ہزار فرزندان اسلام کو گولیوںسے چھلنی کردیاگیا آخر کار 7ستمبر 1974ءکو بھٹومرحوم کے دوراقتدار میں پارلیمنٹ کے فلور پرلاہوری وقادیانی مرزائیوںکو غیر مسلم اقلیت قرار دیاگیا انہوںنے کہاکہ ضروت اس امرکی ہے کہ 1974ءکی قرار داداقلیت اور 1984ءکے امتناع قادیانیت ایکٹ پر مو¿ثر عمل درآمد کرایاجائے۔