تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سی پیک کے مسئلہ پر حکومت پاکستان کی طرف سے امریکی مؤقف مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان نے سی پیک کے مسئلہ پر حکومت پاکستان کی طرف سے امریکی مؤقف مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حقیقت پسندی قراردیاہے اورکہاہے کہ اسلام،خطے اور پاکستان کے معاملات پر بھی امریکی مؤقف کو مسترد کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ کہنا کہ   ”پاکستان سی پیک پر ایلس ویلز کی رائے سے متفق نہیں“نہایت ہی متوازن رائے ہے جو حقیقت کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ امریکہ،اسلام،پاکستان اور مسلمانوں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایسی قوتوں کی پشت پناہی کررہاہے جو پاکستان کی نظریاتی وجغرافیائی دشمن ہیں اورامریکی اقدامات اور امریکی پالیسیوں سے کمزور اقوام اورخصوصاً مسلم ممالک بری طرح ظلم وسفاکیت کا شکارہیں اور پس رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑاہواور وطن عزیز کیخلاف امریکی واستعماری اور صہیونی پالیسیوں اورکفریہ ایجنڈے کو پوری طرح مسترد کرکے اللہ تعالیٰ کے سہارے پر کھڑا ہوجائے۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ ناروے میں قرآن پاک جلانے والے ملزم پر فرد جرم عائد ہونا مسلمانوں کی قانونی فتح ہے۔اب ناروے حکومت اوربین الاقوامی اداروں کا فرض بنتاہے کہ وہ اس سلسلہ میں جرم اورمجرم کی اعانت نہ کریں اورمظلوم مسلمانوں کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کو جلا کر اسلامی تعلیمات کے پھیلاؤ کی تیزی کو روکنا اب کسی کے بس کی بات نہیں رہی۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ افغان طالبان نے امریکہ سے عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرکے اپنی دیانتداری کا مظاہرہ کیاہے اور اس کا انہیں حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نکلنے کے لیے امریکہ بہانے تراش رہاہے لیکن شکست آخرکار اس کا مقدر بنے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.