تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید علی گیلانی ایک باہمت، نڈر، اور مخلص رہنماء تھے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی زندگی وقف کردی: سید محمد کفیل بخاری

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری،پروفیسر خالد شبیر احمد،نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،مولانا عطاء المنان بخاری، ڈاکٹر محمد عمر فاروق احراراوردیگر رہنماؤں نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماء سید علی گیلانی کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا اورکہا کہ مرحوم سید علی گیلانی ایک باہمت، نڈر، اور مخلص رہنماء تھے جنہوں نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے کہاکہ کشمیر آج ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گیا،مقبوضہ کشمیر کی بے باک و توانا آواز آج ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عظیم رہنماء مولانا اللہ وسایا کے بیٹے مولانا محمد احمدکے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی علمی،تدریسیس اورتحفظ ختم نبوت کے محاذ پر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور مغفرت وبلندی درجات کی دعا بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.