لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری کے انتقال پُر ملال پر تعزیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور سنیٹر مولانا عطاء الرحمن،جمعیت علماء اسلام (س)کے رہنما مولانا محمد یوسف شاہ، جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، مولانا خلیل الرحمن درخواستی، جماعت اسلامی ملتان کے راؤ محمد ظفر اقبال، محمد آصف اخوانی، حافظ محمد اسلم، مولانا انیس احمد مظاہری، مولانا ریحان فاروقی، مولانا محمد شعیب، ممتاز قانون دان خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، مولانا محمد ابوبکر صدیق، ملک محمد اکرم وینس نے گذشتہ روز مرکز احرار داربنی ہاشم ملتان میں سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء اللہ ثالث بخاری، سید عطاء المنان بخاری اورد یگراحرار رہنماوں سے ملاقات کرکے تعزیت کا اظہار کیااور دعائے مغفرت کی۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عطاء الرحمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید عطاء المہیمن بخاری، سید عطاء اللہ شاہ بخاری اور اکابر احرار کی وراثت کے سچے امین تھے، انہوں نے زندگی بھر خودداری کے ساتھ وقت گزارا۔ سید محمد یوسف شاہ نے کہا کہ حضرت شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ساری زندگی استغناء اور سادگی سے گزار دی اور دینی معتقدات پر کبھی کمپرو مائز نہیں کیا۔ پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی اور قاری جمیل الرحمن اختر نے مرکزی دفتر احرار لاہور میں احرار رہنما قاری محمد قاسم بلوچ سے ملاقات کرکے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا اور تحریک ختم نبوت کے لیے شاہ صاحب کی گرانقدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراچ عقیدت پیش کیا۔ قانون دان محمد رفیق نظامی نے چیچہ وطنی کے دفتراحرار میں عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کرکے سید عطاء المہیمن بخاری اور حافظ محمد حبیب اللہ چیمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کا تذکرہ کیا۔ کراچی کے سرکردہ علماء کرام مولانا محمدا عجاز مصطفی، مولانا اسد مدنی، مفتی اسحاق آفریدی، پیر عزیز الرحمن، مفتی خالد محمود، مفتی جمال عتیق، جمعیت علماء اسلام کے قاری محمد عثمان، مولانا جعفر تھانوی، سابق ایم پی اے حافظ محمد نعیم، قاری نذیر مالکی، مولانا امان اللہ طاہر، شیخ الحدیث مولانا فیض اللہ آزاد، علامہ شفقت اور دیگر نے مجلس احرار اسلام سندھ کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی سے ملاقات اور فون کے ذریعے تعزیت کا اظہار کیا اور تحریک احرار اور تحریک ختم نبوت کے لیے سید عطاء المہیمن بخاری کے اُجلے کردار کا تذکرہ کیا۔ جامعۃ الرشید کراچی کے مہتمم مفتی عبدالرحیم، مدرسہ عربیہ اسلامیہ بورے والہ کے مہتمم مفتی عبدالمتین، جمعیت علماء اسلام گوجرانوالہ کے رہنما خرم شہزاد، جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعمان نعیم معروف دینی رہنما طارق مدنی، مولانا قاری اللہ داد (کراچی) جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے مہتمم مولانا اسد اللہ فاروق، تحریک ختم نبوت لاہور کے معروف رہنما علامہ یونس حسن نے بھی سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ سے فو ن پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلند یء درجات کی دعا کی۔