مجلس احرار اسلام ناگڑیاں ضلع گجرات کے امیر قاری محمدضیاء اللہ ہاشمی نے مرکزی جامع مسجد سید عطاء اللہ شاہ بخاری ناگڑیاں میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کے بغیر ایمان نامکمل ہے.اور کہاکہ امیرشریعت سید عطائاللہ شاہ بخاری نے تحریک آذادی اور تحریک ختم نبوت میں جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی.سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی جدوجہد اور ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا. انہوانے کہا ہے کہ امیرشریعت نے ختم نبوت کے لیے آدھی زندگی جیل میں اورآدھی ریل میں گزاری امیرشریعت نے ساری زندگی ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جدوجہدکی انہوں نے جمعتہ المبارک کے شرئکا کو امیرشریعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی