تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی تعلیمات اور شہادت ہمارے لیے مشعل ِراہ ہے: مولانا منظور احمد

مجلس احرارا سلام اور مجلس خُدام صحابہ کے زیر اہتمام دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی میں سالانہ ”مجلس ذکر حسین رضی اللہ عنہ“منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا منظور احمد اور قاری زاہد محمود نے کہاکہ سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی تعلیمات اور شہادت ہمارے لیے مشعل ِراہ ہے،انہوں نے کہاکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد ِگرامی کی روشنی میں تمام کے تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ستاروں کی مانند اور جنتی ہیں،ہم جس کی بھی پیروی کریں گے ہمیں جنت میں لے جائے گی،تلاوت قرآن کریم کی سعادت قاری محمد سدید نے حاصل کی،جبکہ محمد احسن دانش نے نعت ِرسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی قبل ازیں شہداء کربلا کے حضور ہدیہ ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور پوری اُمت مسلمہ کے لیے دعاکی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.