تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیدنا حسینؓ کی قربانی کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا اور فتنہ سبائیت آخر کار دم توڑ جائے گا: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ شہیدِ غیرت سیدنا حسینؓ ابن علیؓ کی قربانی کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا اور فتنہ سبائیت آخر کار دم توڑ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیدنا حسینؓ نے فرمایا تھا کہ ”ہر شئی کی ایک بنیاد ہوتی ہے اور دین اسلام کی بنیاد صحابہ کرامؓ ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن دس محرم الحرام کو آسمان و زمین،قلم اورحضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا گیا، اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی، اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایا گیا، اسی دن کوہ جودی پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی آکر رکی،اسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خلیل اللہ بنایا گیا، اسی دن حضرت ابراہیم علیہ السلام پر آگ گل گلزار ہوئی، اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش ہوئی، اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں سے رہائی ملی اور مصر کی حکومت ملی،اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کی حضرت یعقوب علیہ السلام سے طویل عرصے کے بعد ملاقات ہوئی اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اور ان کی قوم کو فرعون کے ظلم واستبداد سے نجات حاصل ہوئی، اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر توریت نازل ہوئی، اسی دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت واپس ملی اسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کو سخت بیماری سے شفاء ملی، اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کومچھلی کے پیٹ سے چالیس روز بعد رہائی ملی، اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول ہوئی اور ان پر سے عذاب ٹلا، اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش ہوئی اور اسی دن ان کو یہودیوں سے نجات دلا کر آسمان پر اٹھایا گیا، اسی دن دنیا میں پہلی بار باران رحمت ہوئی، اسی دن قریش خانہ کعبہ پر غلاف ڈالتے تھے اسی دن آپﷺ نے سیدہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا، اسی دن کوفی فریب کاروں نے نواسہ رسول اللہﷺ جناب حضرت حسینؓ کو میدان کربلا میں شہید کیااور اسی دن قیامت برپا ہوگی۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ تمام کے تمام انبیاء کرام علیہم السلام معصوم ہیں اور حضرات صحابہ کرامؓ کی جماعت محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب نبی کریم ﷺ کے ارشاد گرامی کی روشنی میں سب کے سب صحابہ ستاروں کی مانند اور ہدایت یافتہ ہیں امت جس صحابی کی بھی پیروی کرے گی وہ اس کو جنت میں لے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن اپنے گھر والوں پر اعزا و اقارب اور مساکین و غرباء پر دل کھول کر خرچ کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.