تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیدناعثمان غنیؓ نے شہادت کو قبول کیا لیکن صبائیوں اوربلوائیوں کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا: سید محمد کفیل بخاری

 لاہو(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائد سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ تمام صحابہ کرامؓ ہدایت یافتہ ہیں اور جناب نبی کریمﷺ کے ارشاد گرامی کی روشنی میں بخشے بخشوائے ہیں، یوم شہادت عثمان غنیؓ کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیدناعثمان غنیؓ نے شہادت کو قبول کیا لیکن صبائیوں اوربلوائیوں کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا کہ میں خلافت سے دستبردار ہو جاؤں۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر کہا ہے کہ یہودیت و صبائیت نے مل کر حرم نبویﷺ پر حملہ کیا اورامام مظلوم سیدنا عثمان غنیؓ کو قرآن پڑھتے ہوئے شہید کر دیا تب سے اب تک امت دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ حضرات صحابہ کرامؓ قرآن، اسلام اورنبوت کے گواہ ہیں ان پر عدم اعتماد دراصل اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر عدم اعتماد ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے بتایا ہے کہ مجلس احرار اسلام،تحریک تحفظ ختم نبوت، مجلس خدام صحابہ اور تحریک مدح صحابہ کے علاوہ دیگر دینی جماعتوں اورتنظیموں کے زیر اہتمام دنیا بھر میں یوم شہادت عثمان غنیؓ منایا جائے گا۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے تمام مکاتب فکر کے دینی رہنماؤں، علماء کرام،خطباء عظام اور ائمہ مساجد سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ 19ذی الحج کے خطبات جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں سیدنا عثمان غنیؓ کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.