پاکستان شریعت کونسل کے سیکریٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی؛جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاوقی؛ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے صدر مولانا محمدالیاس چنیوٹی اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے مشترکہ بیان میں سیالکوٹ میں غیرملکی غیرمسلم فیکٹری منیجر کےبہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کوقرارواقعی سزادی جائے۔ دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنےبیان میں کہاھےکہ اس طرح کےاقدامات جہالت اوربیمارذھنیت کی عکاسی کرتےھیں۔نہ تو اسلامی تعلیمات میں ان کی کوئی گنجائش ھےاورنہ قانون کوھاتھ میں لےکرماورائےعدالت کسی کوسزادینےکاکوئی اخلاقی ۔قانونی یاشرعی جوازپیش کیاجاسکتاھے ان رھنماوں نےواضح کیاکہ اگراس طرح کےواقعات کاسدباب کرناھےتومجرموں کوعبرتناک سزادےکران کی پشتپناھی کرنےوالی فرقہ پرست تنظیموں کوسختی سےقانون کےشکنجےمیں لاناھوگا۔مشترکہ بیان میں لندن میں مرزائی لارڈطارق احمد کو”اعزازپاکستان”” دینےپرگورنرپنجاب چودھری محمد سرورکےاقدام پرکڑی تنقیدکرتےھوئےاسےآئین پاکستان کی توھین قراردیتےھوئےصدرمملکت جناب عارف علوی سےمطالبہ کیاکہ گورنرپنجاب کوفوری معزول کیاجائے۔ان رھنماوں نےحال ھی میں مذھبی۔سیاسی اورمعاشرتی اعتبارسےمتنازعہ خاتون وکیل آنجہانی عاصمہ جہانگیرکی برسی پرمنعقدھونےوالی تقریب میں اعلی عدلیہ کےجج صاحبان اورسیاسی جماعتوں کےرھنماوں کی شرکت پرافسوس کااظہارکرتےھوئےاسے آئین اورقوم کامذاق اڑا نےکےمترادف قراردیااورقومی رھنماوں اوراداروں کےذمہ دارنمائندوں سےاپیل کی کہ اس طرح کی تقریبات میں شریک ھوکرآئین شکنی کےرجحانات کی حوصلہ افزائی سےگریزکیاجائے