لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ قراردادمقاصد اور آئین میں اسلامائزیشن کے لئے دیئے گئے تحفظ کے باوجود شریعت کے خلاف قانون سازی ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی شعوری کوشش ہے اور جب تک یہ رویہ باقی ہے ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلد بازی میں سیاسی برتری حاصل کرنے والی قوتیں عوام اور ملک سے ہرگز مخلص نہیں اور نہ ہی ان کا اپنا کوئی ایجنڈا ہے وہ قوتیں استعماری ایجنڈے کے لئے کام کررہی ہیں جب تک اپنے ملک میں اپنا اور عوام کا یجنڈا نہیں ہوگا تب تک سیاسی افراتفری میں کوئی کمی واقع نہیں ہوسکتی ،انہوں نے کہا کہ کسی کا تعلق دائیں بازو سے ہو یا بائیں بازو سے عوام کو سکھ کا سانس تو صرف آسمانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ،انہوں نے کہاکہ جن حکمرانوں نے شریعت کے خلاف اپنے فیصلے کئے ہیں وہ دیریابدیر اپنے انجام پر پہنچ کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حیرت تو اس بات پر ہے کہ قادیانی دہشت گردی اور ربوہ کی قادیانی عدالتوں پر نہ روٹین کا قانون حرکت میں آرہا ہے اور نہ ہی نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے اس صورت حال کا کو ئی حل نکالا گیا ہے۔