لاہور(پ ر )مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام چناب نگر کے قدیم ترین مرکز ’’جامع مسجد احرار‘‘ میں تزک واحتشام کے ساتھ شروع ہوگئی ہے ،جس کا آغاز قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کی خصوصی دعا سے ہو ا،یاد گارِ اسلاف اورتحریک ختم نبوت کے ممتاز رہنما مولانا مجاہد الحسینی نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا کہ جناب نبی کریم ﷺ سے عقیدت ومحبت کا تقاضا ہے کہ ہم تحفظ ناموس رسالت اورتحفظ ختم نبوت کی جدوجہد کو ہر سطح پر منظم کرنے والے بن جائیں ،انہوں نے کہا کہ چودہ صدیوں سے امت عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کررہی ہے ،اور ہتی دنیا تک یہ دفاع جاری رہے گا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون نے کہا کہ قادیانی بھی نماز پڑھتے ہیں ،ان میں اور مسلمانوں میں زیادہ فرق نہیں ۔مولانا مجاہد الحسینی نے کہا کہ منافقین کی طرف سے مدینہ منورہ میں مسجد ضرار جناب نبی کریم ﷺ نے برداشت نہیں فرمائی تو گرادی گئی ،تو جھوٹے نبی کو کیسے برداشت کیا جاسکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اسلام کا نام لینے والے منافقین کی مسجد ضرار کوگرانے کاحکم دیا اور مسجد ضرار کو آگ لگا کر خاکستر کردیا گیا ،مجلس احرار نے ختم نبوت کی شمع کو روشن رکھا ہے ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ سیاسی انتہا پسندی نے ملک کی معشیت اور امن کو ڈیو کر رکھ دیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا حلف نامہ ایک خطرناک سازش تھی ،جس میں حکمران اور سیاست دان بھی شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ حالیہ تحریک بحالی حلف نامہ میں شہید ہونے والوں کا مقدس خون ضرور رنگ لائے گا ۔کانفرنس میں ملک کے طول وعرض سے قافلے اورکارکن بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں ،کانفرنس رات گئی تک جاری رہی۔آج جمعۃ المبارک کو کانفرنس نمازفجر کے بعد شروع ہوجائے گی ،۹بجے پرچم کشائی کی تقریب ہوگی ۔