تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیاسی انتہاپسندی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے: سید محمد کفیل بخاری

گوجرانوالہ(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب صدر نواسہ امیر شریعت مولانا سید محمد کفیل بخاری جامع مسجد تقویٰ گوجرانوالہ میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوٸے کہاہے کہ دین مکمل ضابطہ حیات ہے،اللہ پاک کے نزدیک دین صرف اسلام ہے،اسلام ایسا دین ہے جوتمام زمانوں کے لیے کافی ہے،اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوگا،دین سے پھرجانے والوں سے اللہ کوکوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ساتھ دیں،دین کو سب پر مقدم رکھیں۔ کفیل بخاری نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے جو قیام پاکستان کی بنیاد بھی ہے لیکن 72سالوں میں اس کی طرف پیش رفت نہ ہوئی جس کی وجہ سے ہم مسائل ومشکلات کی دلدل میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کی بجائے ان کیخلاف سازشوں کو آگے بڑھایاجارہاہے اور آئین کی اسلامی دفعات خصوصاً قانون توہین رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت کو غیر مؤثر یا ختم کرنے کے لیے طویل دورانیے والی خطرناک سازشیں ہورہی ہیں لیکن نامساعد حالات کے باوجود یہ سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ موجودہ سیاسی انتہاپسندی اورکرپشن نے ملک کا دیوالیہ کرکے رکھ دیاہے ایسے میں سودی معیشت سے نجات اور اسلامی نظام کا مکمل نفاذہی ہماری دنیا وآخرت کی ضمانت فراہم کرسکتاہے۔ سید محمد کفیل بخاری نے مولانا فداءالرحمن درخواستی کی وفات پر پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہدالرشدی سے تعزیت بھی کی کفیل بخاری نے تعزیتی گفتگو میں کہا کہ مولانا فداءالرحمن درخواستی نے ساری زندگی انپے عظیم والد کی طرح ناصرف ملک بلکہ دنیا بھر میں مساجد و مدارس قائم کئے اور قرآن و سنت کی تعلیم کی سرپرستی ہمیشہ ان کا شعاررہا۔ الله تعالیٰ ہم سب کو حضرت مرحوم کے مشن اور صدقات جاریہ کو جاری و ساری رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.