تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیاسی انتہاء پسندی نے ملک کوڈبو دیا جبکہ سیکولر قوتوں نے نظریاتی تشخص کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ 7ستمبر 1974کو پارلیمنٹ کے فلور پر تحریک ختم نبوت کی تاریخی کامیابی شہدائے ختم نبوت کے مقدس خون کے صدقے ہوئی اور یہ کارنامہ اللہ کریم نے بھٹو مرحوم کے ہاتھوں سے لیا جو اللہ کی ہی عطاء ہے۔ وہ عشرہ ختم نبوت کے سلسلہ میں مدرسہ حیدریہ تعلیم القرآن شاداب کا مونی فیصل آباد میں عشرہ ختم نبوت کے سلسلہ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ سیاسی انتہاء پسندی نے ملک کو ڈبو کر رکھ دیا ہے سیکولر قوتوں نے نظریاتی تشخص کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اسلام نافذ کرنے سے ہی امن قائم ہو گا بعد ازاں انہوں نے محمد وقاص لدھیانوی کور حافظ محمد مغیرہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریبات میں بھی شرکت کی قاری محمد زکریا نے اشرف علی احرار، قاری محمد حمزہ اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں علاوہ ازیں عبداللطیف خالد گزشتہ روز لاہور پہنچے اور احرار ریلیف کیمپس کا جائزہ لے کر اسے تسلی بخش قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ عبداللطیف خالد چیمہ عشرہ ختم نبوت کے سلسلہ میں آج 1بجے جامع مسجد صراط الجنۃ رحمن گلی لاہور میں نماز جمعۃ المبارک میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.