تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر ) پانامہ لیکس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے مجلس ا حرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ، فیصلہ کم اور تجزیہ زیادہ ہے جس کے لیے قوم کو ایک اوپن فورم کی طرف دھکیل دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بہر حال نوازشریف حکمرانی کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اب انہیں فل فور اپنے عہد ے سے مستعفی ہوجانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ لیگی حکمرانوں سے خیر کی توقع رکھنا بھینس کے آگے بین بجانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانا مہ کیس کامتنازعہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی پر سوالیہ نشان ہے ۔عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے اس کا لازمی نتیجہ ایسے فیصلے ہی ہوا کرتے ہیں ،جن کا خمیازہ بہرحال قوم کو ہی بھگتناہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں شفافیت کا زعم رکھنے والے نام نہادحکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایک آخری عدالت بھی لگے گی جہاں لالچ خوف اور دباؤکچھ بھی کام نہ آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پاکستانی قوم کو فیصلہ کرنا ہوگاکہ آئندہ آنے والے انتخابات میں ایمان دار لوگوں کو ایوان اقتدار کے لیے منتخب کیاجائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.