تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سودی نظام کی لعنت و نحوست سے نجات ہماری دینی ذمہ داری اور قومی ضرورت ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر)تحریک انسدادِ سود پاکستان کے کنوینر مولانا زاہد الراشدی اور متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینرحاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے ملک بھر میں  تمام دینی جماعتوں، علما ء کرام، تاجر برادری، وکلاء اور دیگر طبقات سے اپیل کی ہے کہ 25نومبر 2022ء بروز جمعۃ المبارک کو پورے ملک میں ”یوم انسدادِ سود“ منایا جائے اور خطبات جمعۃ المبارک اور دیگر تقریبات کے ذریعہ سودی نظام کے خاتمہ کے لیے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کی مکمل تائید کر تے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں حکومتی مالیاتی اداروں کی طرف سے دائر کی گئی اپیلیں واپس لینے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کا خیر مقدم کیا جائے اور باقی تمام اپیل کنند گان سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی اپیلیں فور ی طور پر واپس لے کر فیصلہ پر عملدرآمد کی راہ ہموار کریں۔انہوں نے کہا کہ 25نومبر کو ”یوم انسدادِ سود“منانے کی اپیل متحدہ علما ء کونسل، تحریک انسدادِ سود، جماعت اسلامی، تنظیم اسلامی، پاکستان شریعت کونسل، مجلس احرار اسلام پاکستان اور دیگر جماعتوں کے علاوہ تاجر برادری، وکلاء دیگر طبقات کے راہنماؤں کو بھی کر دار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں  نے کہا کہ سودی نظام کی لعنت و نحوست سے نجات ہماری دینی ذمہ داری اور قومی ضرورت ہے اس لیے سب طبقات اور جماعتوں کو متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا۔مولانازاہد الراشدی اور عبداللطیف خالد چیمہ نے اسی کے ساتھ سودی نظام سے نجات کے لیے مختلف طبقات، اداروں اور حلقوں کے لیے طریق کار کا ایک خاکہ بھی جاری کیا ہے جس پر عمل کر کے ہم سودی نظام کی نحوست سے ملک و قوم کو نجات دلا سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.