تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سندھ اسمبلی میں پاس ہونے والا بل مذہبی آزادی اورجمہوریت کے خلاف ہے. عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور ( پ ر ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے سند ھ اسمبلی میں پاس ہونے والے حالیہ بل کے حوالے سے کہا ہے کہ جبراًاسلام قبو ل کرنے یاکرانے کا شوشہ محض پرو پیگنڈا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلی ہوئی اسلامی تعلیمات سے گھبرا کر عالم کفر مختلف ہتھ کنڈے استعمال کر رہا ہے اور مسلم ممالک کی حکومتوں کو دباؤ میں رکھ کر اپنی مرضی کے فیصلے او ر معاہدات کر وا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ 18سال سے کم عمر کے افراد کو مسلمان ہونے سے قانوناً روکنا اور بڑی عمر کے افراد کو اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے میں رکاوٹیں پیدا کرنا نیز 21دن کی پابندی لگانا کہ جو کوئی مسلمان ہونا چاہتاہے وہ 21دن تک مسلمان ہونے کا اظہار نہیں کر سکتا صریحاً خلاف قانون بھی ہے اور خلاف انسانیت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مذہبی آزادیوں کو سلب کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے وفاقی شرعی عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ ماضی کی طرح خلاف اسلام قوانین کو ختم کرے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.