ؒٓلاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری نے مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد ”سرکاری دفاتر اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر جناب نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت کے حوالے سے آیات ختم نبوت اور احادیث ختم نبوت اویزاں ونسب کی جائیں گی“ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تحریک ختم نبوت کی کامیابیوں میں سے ایک کامیابی قرار دیا ہے۔ مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری،مولانا سید عطاء المنان بخاری،ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار، مولانا تنویر الحسن احرار اور دیگر احرار رہنماؤں نے پنجاب اسمبلی کے ممبران کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام ممبرانِ اسمبلی نے اس قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کر کے حضور خاتم النبیین محمد کریم ﷺ سے والحانہ محبت کا اظہار کیا ہے جو ان کے لیے حضور نبی کریم ﷺ سے شفاعت کا باعث بنے گی۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد کریم ﷺ کی ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان(چاہے وہ سرکاری نمائندہ ہو یا عام شہری ہو) پر فرض ہے ممبرانِ اسمبلی کا یہ اقدام اس بات کی واضح دلیل ہے کہ پوری امت اس بات پر اتفاق کئے ہوئے ہے کہ خون کے آخری قطرے تک حضور خاتم النبیین ﷺ کی ختم نبوت کا تحفظ کرتے رہیں گے اور عقیدہ ختم نبوت پر کسی بھی قسم کاکمپرومائز نہیں ہونے دیں گے۔