ساہیوال جامعہ رشیدیہ کے ذیلی ادارے مدرسہ دارلقرآن آبپارہ ٹاؤن ساہیوال میں مولانا کلیم اللہ رشیدی کی سرپرستی اور قاری سعید بن شہید کی زیرنگرانی قائم ہونے والے ، ختم نبوت سنٹر کا افتتاح مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کیا ، اس تقریب میں قاری منظور احمد طاہر ، مولانا سہیل بٹ ، قاری بشیر احمد رحمیی ، قاری عتق الرحمن رحمیی ، شیخ اعجاز احمد رضا، مولانا شاہد عمران عارفی ، مولانا پیر جی عبدالباسط ، مولانا سرفراز معاویہ ، محمد قاسم چیمہ ، مولانا عابد رشیدی ، مولانا اسامہ عزیر اور دیگر نے شرکت کی تقریب کے میزبان قاری سعید بن شہید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت بزریعہ تعلیم و ترتیب جامعہ رشیدیہ کے بانی حضرت مولانا فاضل حبیب الله رشیدی مرحوم کا مقصد زندگی تھا ، آج اسی عظیم مقصد کی تکمیل کے لیے شہید ختم نبوت قاری بشیر احمد حبیب اور اظہر رفیق کی یاد میں یہ سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جو منکرینِ ختم نبوت کی ریشہ دوانیوں کے سد باب اور شعور ختم نبوت بیدار کرنے کے لیے مستقبل میں اپنا بہترین گردار ادا کرے گا
بزم رضا پاکستان کے چیرمین شیخ اعجاز احمد رضا نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے لیے تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم کا کردار امن کی ضمانت فراہم کرتا یے ، تحریک طلباء اسلام پاکستان کے کنوینر محمد قاسم چیمہ نے کہا کہ قادیانی فتنے کی تباہ کاریوں سے نسل نو کو بچانے کے لیے جدید اسلوب کو اپنانے کی ضرورت ہے ، جس کے لیے امید ہے کہ یہ سنٹر اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا، مبلغ ختم نبوت مولانا سرفراز معاویہ نے کہا کہ 1974ء میں پارلیمنٹ کے فلور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا تاریخی فیصلہ تھا ، جو علماء حق اور مجلس احراراسلام کی قربانیوں کے نتیجے میں ہوا ، افتتاحی تقریب کے تمام شرکاء نے ختم نبوت سنٹر کے قیام کو نیک شگون قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سنٹر تحریک ختم نبوت میں اہم کردار ادا کر گا تقریب کا اختتام قاری منظور احمد طاہر کی دعا سے ہوا