ساہیوال(پ ر)میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی جانب سے ساہیوال کے مشہور مشن چوک کو شہداءختم نبوت چوک کے نام سے منسوب کرنے کے حوالے سے ایک تقریب سے مئیر ساہیوال ڈپٹی مئیر ساہیوال اور قرار داد کے محرک کے اعزاز میں متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی ساہیوال ڈویژن کی جانب سے قاری بشیر احمد رحیمی کی میزبانی میں مقامی ہوٹل میں جامعہ رشیدیہ کے مہتمم مولانا کلیم اللہ رشیدی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 26 ۔اکتوبر 1984 ءکو قادیانیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے قاری بشیر احمد حبیب اور اظہر رفیق نے اپنے خون کا نذرانہ دے کر ہمارے راستے کی مشکلات کو آسان کردیا ، مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ 26 ۔اکتوبر 1984 ءکو قادیانیوں نے دو مسلمانوں کے مقدس خون سے اپنے ہاتھ رنگے اور ظلم کی انتہا کردی ،انہوں نے کہاکہ شہداءختم نبوت کاخون کبھی رائیگاں نہیں جاسکتا ،ان کی قربانی نے ایک نئی تاریخ رقم کی جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،متحدہ جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری نے کہاکہ عقیدہ¿ ختم نبوت کے تحفظ کے لےے ساہیوال کے شہداءکا خون تحریک ختم نبوت کا تسلسل ہے ،میونسپل کارپوریشن ساہیوال کے مئیر سردار اسعد خان بلوچ نے کہاکہ میں اور میرا ہاﺅس خوش قسمت ہیں کہ ہم نے آقائے نامداد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و ناموس پر مرمٹنے والوں کے نام کو زندہ کیااور یہ ہمارے لےے توشہ آخرت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے مشن چوک کانام تبدیل کرکے ساہیوال کی عوام کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت جیسے قوانین پر جب بھی شب خون مارنے کی کوشش کی گئی قوم نے متحد ہوکر مقابلہ کیا،احسان الحق فریدی نے کہاکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ایمان کی بنیادہے ،قاری سعید ابن شہید نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے تو مشن چوک کانام 1985 ءمیں ہی ختم نبوت چوک رکھ دیا تھا،لیکن میونسپل کارپوریشن نے شہداءختم نبوت چوک کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے ہمارے دل جیت لیے ہیں ،مقررین اور تقریب کے شرکاءنے مطالبہ کیا کہ امتنا ع قادیانیت قانون پر مکمل اور مو ثرعمل درآمد کرایا جائے اور قادیانی ریشہ دوانیوں کا سدباب کیا جائے ،تقریب میں ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن ساہیوال چودھری ساجد نعیم ، سید اسامہ بخاری ،قاری عبدالجبار ،مولانا عبدالباسط ، قاری عتیق الرحمن ،محمد قاسم چیمہ ،سعید احمد عارفی ،حافظ محمد سلیم شاہ کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔