تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سامراج دشمن حریت پسند جماعت مجلس احرار کا 90 سالہ یوم تاسیس 29 دسمبر کو ملک بھر میں منایا جائے گا: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور(پ ر) تحریک ختم نبوت کی داعی اورحریت پسند جماعت مجلس احراراسلام کے 90سالہ یوم تاسیس کے موقع پر29دسمبراتوار کو ملک بھر میں قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی زیر سرپرستی تقریبات کا انعقاد کا اعلان کیاگیاہے۔بتایا گیاہے کہ اس موقع پرپرچم کشائی کی تقریبات بھی ہوں گی۔مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ملتان،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ چیچہ وطنی اورساہیوال،سید عطاء اللہ شاہ ثالث رحیم یار خان،میاں محمد اویس،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر لاہور،ڈاکٹر عمرفاروق احرار اورمولانا تنویر الحسن تلہ گنگ،مولانامحمد مغیرہ چناب نگر،حافظ ضیا ء اللہ ہاشمی اور ڈاکٹر محمدآصف گجرات،عبداللہ علوی اور امتیاز حسین چکڑالہ،ضلع میانوالی،ذوالفقار بھٹو ڈسکہ،خاور بٹ اور شیخ الطاف الرحمن گوجرانوالہ،محمدامجداحراری سیالکوٹ،علی اصغراحرار چشتیاں،قاری محمداحسان ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا عمرفاروق بہاولپور،ڈاکٹر ریاض احمد ضلع مظفرگڑھ، مفتی عطاء الرحمن قریشی،محمد شفیع الرحمن احرار اور قاری علی شیر قادری کراچی،حاجی عبدالکریم قمر،حافظ محمد اسماعیل اورقاری اصغر عثمانی ٹوبہ ٹیک سنگھ،حافظ عبدالوحید پیرمحل،عبدالشکوراحراراورمولانا محمدسرفراز معاویہ بوریوالہ میں یوم تاسیس کے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام ساہیوال کے زیر اہتمام 12بجے دن عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت پر ضلع ساہیوال کے دینی مدارس کے مابین تقریری مقابلہ ہوگا جس میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات اورشیلڈز سے نوازاجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.