تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سالانہ عالمی احرار و ختم نبوت کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ، قائدین احرار چناب نگر پہنچ گئے: عبداللطیف خالد چیمہ

عالمی مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام 11-12 ربیع الاول کو چناب نگرقدیمی مرکزی جامعہ مسجد احرار میں ابن امیر شریعت سید عطاءالمہیمن شاہ بخاری کی زیر سرپرستی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر خواجہ عزیزاحمد کی زیر صدارت منعقد ہونے والی دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں کانفرنس سے قبل گیارہ بجے صبح مجلس احرار اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے جبکہ بعدازنماز ظہر آل پاکستان احرار ورکرز کنونشن منعقد ہو گا اور بعداز نماز مغرب کانفرنسس سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا حافظ ناصرالدین خاکوانی ، مجلس احرار اسلام کے نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد اور دیگر مقررین خطاب کرینگے بدھ کو بعداز نماز فجر درس قرآن کریم ہو گا جس میں مولانامحمدمغیرہ درس قرآن دینگے نو بجے صبح پرچم کشائی کی تقریب ہو گی جس میں قائد احرار سید عطاءالمہیمن شاہ بخاری ، سید محمد کفیل بخاری، عبدالطیف خالد چیمہ خطاب کرینگے اور بدھ کو گیارہ بجے صبح مولانا قاضی محمد ارشد الحسینی ، مولانا عبدالقیوم ہقانی ، سید ضیاءاللہ شاہ بخاری، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد حسن ، جانشین حافظ الحدیث مولانا فضل الرحمان در خواستی ، جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمان اور دیگر مقررین شرکت اور خطاب کرینگے جبکہ بعداز نماز ظہر ہزاروں فرزاندان اسلام مجاہدین ختم نبوت اور سرخ پوشان احرار فقید المثال جلوس نکالیں گے جلوس ربوہ کے بازاروںسے ہوتا ہوا جب قادیانی مرکز ایوان محمود کے سامنے پہنچے گا تو قائد احرار اور زعمائے ختم نبوت خطاب کرینگے اور قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرائیں گے کانفرنس کے ناظم حافظ محمد ضیاءاللہ ہاشمی اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات طلحہ شبیر نے بتایا ہے کہ کانفرنس کے جملہ انتظامات اور بیرونی مہمانوں کے قیام و طعام کا انتظام مکمل کر لیا گیا ہے سیکیورٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے مختلف شہروں سے قافلے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ملکی حالات اور عالمی تناظر کے حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ کانفرنس میں پہلے سے زیادہ مندوبین جوش وخروش کے ساتھ شرکت کرینگے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.