رکن پارلیمنٹ عاصمہ حدید کی اسرائیل کے حوالے سے گفتگو آئین پاکستان سے بغاوت ہے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری
ملتان (پ ر) مجلس احرار اسلام کے قائد سید عطاء المہیمن بخاری نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ناظم اعلی عبد اللطیف خالد چیمہ ڈاکٹر عمر فاروق احرار میاں محمد اویس مولانا محمد مغیرہ اور سید عطاء اللہ شاہ ثالث نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومتی پارٹی کی نمائندہ رکن پارلیمنٹ عاصمہ حدید نے قومی اسمبلی کے فلور پر جو گفتگو کی وہ سراسر قائد کے پاکستان اور آئین کے سراسر خلاف ہے . پاکستان کی جغرافیائ اور نظریاتی سرحدوں کو تباہ کیا جارہا ہے .ابھی تو حکومت سو دن مکمل نہیں کرپائ اور اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان کو لبرل پاکستان بنایا جارہا ہے. وزیر اطلاعات اور وزیر خارجہ کے بیانات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ پاکستان کے کھلے دشمن اسرائیل کو تسلیم کیا جارہا ہے ہم حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ عاطف میاں کو مشیر بنانے, سینٹ میں قانون توہین رسالت کے حوالے سے بل پیش کرنے, لمز یونیورسٹی کے طلباء کو چناب نگر لے جاکر قادیانیوں سے اظہار یکجہتی کرنے اور آسیہ ملعونہ کو آزاد کرنے تک کے تمام واقعات دین اسلام آئین پاکستان اور وطن عزیز سے کھلی دشمنی کے مترادف ہے. انھوں نے کہا کہ قادیانی ایک عرصے سے برطانیہ میں بیٹھ کر عیسائی اور یہودی مشنریوں کے ذریعے پاکستان سے اسلام کے نام کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ہم ملک کی جغرافیائ اور نظریاتی سرحدوں کی آخری دم تک حفاظت کریں گے.
انھوں نے کہا کہ یہود ونصاری مسلمانوں کے کبھی دوست نہیں ہوسکتے اس لیے کوئ بھی پاکستانی اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں.
حکومت کے ان اقدامات کے خلاف اسلامیان پاکستان میں شدید تشویش پائ جارہی ہے انھوں کے کہا کہ اگر حکومت اسی ڈگر پر چلتی رہی تو ملک میں نقص امن کا خطرہ ہے اور اسکی ذمہ دار حکومت ہوگی .