لاہور (پ ر)رمضان المبارک کے اس مہینہ میں اپنی عبادات کو قیمتی بنائیں،ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نے ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے اوقات کو قیمتی بنانے کے لیے قرآن کریم کی تلاوت اور مسنون اذکار بہت بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن کریم اتارا گیا،جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور جس میں رہنمائی کرنے والی اور حق و باطل میں امتیاز کرنے والی واضح نشانیاں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کی مبارک ساعتوں کو لایعنی امور میں ضائع کرنے کے بجائے قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر و تسبیحات کے ساتھ قیمتی بنائیں