رمضان المبارک امن وسلامتی ،دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کا مہینہ ہے :حکیم محمدقاسم
رمضان ارک امن وسلامتی ،دکھی انسانیت کی خدمت اور تعلق مع اللہ سے مضبوط کرنے کا مہینہ ہے ،اسی مہینہ میں قرآن پاک کا نزول ہوا جس پر عمل کرکے پوری انسانیت فلاح پا سکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس احرارا سلام چیچہ وطنی کے ناظم حکیم حافظ محمد قاسم نے کیا ،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک توبہ واستغفار ،رحمت ،بخشش اور دعاؤں کی قبولیت کا مہینہ ہے ،اللہ کا خاص قرب حاصل کرنے ،نیکیوں کا موسم بہار ہے ،ہمیں اس مبارک مہینہ کی قدر کرکے اپنی بخشش اور مغفرت کا ذریعہ بنانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ نہتے فلسطین پر اسرائیلیوں کے مظالم پر عالمی دنیا کی خاموشی باعثِ افسوس ہے ،انہوں نے کہا کہ فلسطین پر کم ازکم اسلامی دنیا کو سخت نوٹس لیا جانا چاہیے تھا ،اور بتیس ممالک کے اشتراک سے بنی فوج کا کیا فائدہ اگر وہ مسلم اُمہ کی مدد ونصرت نہ کرسکے ، انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ماہ رمضان المبارک میں مجلس احرارا سلام کے مبلغ ختم نبوت مولانا سرفراز معاویہ مختلف علاقوں میں پیام ختم نبوت کے نام پر مساجد اور مدارس کے دورے کرکے عوام الناس کو ختم نبوت کی اہمیت اور قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمنی پر اگاہی دیں گے،مبلغ ختم نبوت مولانا سرفراز معاویہ نے گزشتہ روز چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں اس سلسلہ میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے دشمن ہیں اور پس پردہ رہ کر اپنی کاروائیوں میں مشغول ہیں، جن کے سدباب کے لیے مجلس احرارا سلام آج بھی پھر پور جدوجہد کررہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔