تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

رحیم یار خان میں تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز، مجلس احرار سیاسی میدان میں فعال کردار ادا کرے گی: صدیق قمر چوہان

رحیم یارخان (پ ر)مجلس احرار اسلام تحصیل رحیم یارخان کا اجلاس تحصیل صدر حافظ محمد صدیق قمر چوہان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مجلس احراراسلام کے ضلعی صدر حافظ محمد اشرف اورچودھری بشارت علی احرار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مجلس احرار اسلام تحصیل رحیم یارخان کو منظم وفعال کرنے پر مشاورت کی گئی اورفیصلہ کیا گیا کہ مجلس احرار اسلام کو ازسرنومنظم وفعال کیا جائے گا اور یونٹ سازی کی جائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حافظ محمد اشرف، حافظ محمد صدیق، نائب صدر حافظ محمد زبیر کمبوہ، تحصیل جنرل سیکرٹری قاری شاہد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس احراراسلام عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، حکومتی خرچے پر اسلام آبادمیں مندر کی تعمیر کے فیصلے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کو شہید کیا جارہا ہے جبکہ بت کدے حکومت خرچے پرتعمیر کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن انڈیا ہماری مساجد کو شہید کرارہا ہے جبکہ ہم انہیں مندر تعمیر کرا کردے رہے ہیں، اجلاس میں اسلام آباد میں قادیانیوں کو عبادت خانے کی تعمیر کرنے فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے حکومت امتناع قادنیت کی آرڈینس پر عمل درآمد کرائے اورقادیانیوں کی خلاف اسلام سرگرمیوں پر پابندی لگا ئی جائے اجلاس میں حافظ محمد مغیرہ رحیمی ،قاری ممتاز اشرفی ،قاری نور احمد فاروقی ،حافظ محمد عاصم کمبوہ ،قاری یعقوب نقشبندی ،قاری زکریا رحیمی ،قاری ابوبکر ،قاری منظور احمد شہزادودیگر وعہدیداران وکارکنان سے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.