لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام کی مرکزی شوریٰ کے رکن اور حاصل پور جماعت کے قدیمی رہنماء رانا محمد نعیم ناصر کے انتقال پر حاصل پور میں مرحوم کے پسماندگان اورجماعت کے عہد یداران و کارکنان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے مجلس احرار اسلام کے پلیٹ فارم سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ان کی طویل جد وجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور کہاکہ ایسے ساتھی جماعت کا سرمایا ہو اکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ رانا محمد نعیم ناصر نے جماعت کے مشن کے ساتھ وابستگی کا حق ادا کیا اورہم ان کے پسماندگان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس صدقہ جاریہ کوجاری و ساری رکھیں گے۔ اس موقع پر حاجی محمد اشرف تائب، مولانا محمد زمان، محمد نوید طاہر، حافظ وسیم اللہ، حافظ عبدالحمید معاویہ، رانا عبدالرؤف، میمون نعیم اور کئی دیگر حضرات بھی موجود تھے عبداللطیف خالد چیمہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری منزل حکومت الٰہیہ کا قیام ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے اور صحابہ کرامؓ کو ہم دین کی بنیاد سمجھتے ہیں ان اغراض و مقاصد کی روشنی میں ہم امت کے اجماعی عقائد کا تحفظ چاہتے ہیں او را س راستے کی مشکلات کو عبور کرنا ہمارا وطیرہ ہے۔ بعد ازاں انہوں نے بورے والا مجلس احرار اسلام کے سینئر عہددار رانا محمدعابد علی کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور کارکنوں کا ہدایت کی کہ وہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنے آپ کو منظم کریں انہوں نے کہا کہ دستور کے مطابق جدید رکنیت سازی کے عمل کو تمام مختلف شاخیں مکمل کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار وں نے بجلی،پٹرول اور گیس مہنگی کرکے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔