تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں عروج پر، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرتے رہیں گے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں اورذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11-12ربیع الاول کی سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے حوالے سے دعوتی وتشہیری مہم کو تیز کردیں اور اپنی تمام تر توانائیاں جناب نبی کریم ﷺ کے منصب ورسالت وتحفظ ختم نبوت کے لیے وقف کردیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانی فتنے کو پر موٹ کرنے والی قوتیں کان کھول کرسن لیں کہ کمزورسے کمزور اور گناہگارسے گناہگار مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر کبھی کمپرومائز نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی انتہاپسندی کاراج ہے جوکسی صورت بھی ملک وملت کے لیے مفید نہیں۔
علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے جامع مسجد انور مجیدگوالمنڈی لاہور میں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امت مسلمہ پر زوال دراصل مغرب کی اندھی تقلید اور دین سے دوری کی وجہ سے ہے، دین اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے،انہوں نے کہاکہ اسوہئ جناب رسول اللہ ﷺ میں دنیا وآخرت کی تمام کامیابیاں مضمرہیں،صحابہ کرام ؓ آپ ﷺ کی سیرت مطہر ہ کو اپنا کردونوں جہانوں میں فلاح پاگئے۔انہوں نے کہاکہ قادیانی گروہ ملک وملت کیخلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چپ سادھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ احرارختم نبوت کانفر نس اتحاد امت کا مظہر ہوگی اور کانفرنس کے اختتام پر دعوتی جلوس کے ذریعے قادیانیوں کو دعوت اسلام دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.