مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہا ہے کہ پاکستان اورعالم اسلام کو درپیش تمام مسائل کا سبب دین سے دُوری ہے، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ،اسوہ حسنہ اور قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ جب تک نظریہ پاکستان کو عملی شکل نہیں دی جاتی،ہماری مشکلات اورپریشانیوں کاازالہ نہیں ہوسکتا۔اسلام پرامن دین ہے جو اَمن وسلامتی کا پیغام دیتاہے اورجو دہشت گردی کا قلع قمع کرکے سکون وراحت کا ماحول عطاکرتاہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سیاسی مسائل میں الجھاکرمعاشی دلدل میں دھکیلاجارہاہے،جب تک قیام پاکستان کے حقیقی مقاصدکی تکمیل نہیں کی جائے گی اوراسلام کو بطورقوتِ حاکمہ کے نافذنہیں کیا جائے گا،سیاسی بازیگرقوم اورملک کے ساتھ کھلواڑکرتے رہیں گے اورپاکستان معاشی،سیاسی اوراخلاقی بحرانوں کی آماجگاہ بنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کی خوشنودی کے لیے ملک میں قادیانی فتنے کو تحفظ دیاجارہا ہے۔ موجودہ حکومت نے قادیانیت نوازی اورنفاذاسلام سے روگردانی کی تمام حدیں ہی پھلانگ ڈالی ہیں۔جبکہ اپوزیشن بھی حکومت کی پالیسیوں کی کھل کرمخالفت کرنے کی بجائے فرینڈلی اپوزیشن کا کرداراداکرتی رہی ہے ۔جس سے پاکستان کی نظریاتی سرحدات عدم تحفظ اورغیریقینی کی صورتحال سے دوچارہوچکی ہیں۔انہوں نے متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر ہونے والی کانفرنس کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور احرارکارکنوں سے جوق درجوق شرکت کی اپیل کی ہے