تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دینی مدارس پردہشت گردی کاالزام لگانے والی قوتیں خود دہشت گرد ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ دینی مدارس کے طلباء اسلام اور وطن کی محبت سے سرشار ہیں،حفاظ کرام کے سینے قرآن کریم سے منور ہیں اور دینی مدارس حکمرانوں اور سیاستدانوں کی نسبت وطن سے زیادہ محبت رکھتے ہیں ،وہ گزشتہ روز ادارہ اقراء بیت القرآن ،جامع مسجد اقصیٰ (غازی آباد)چیچہ وطنی کے سالانہ اجتماع تقسیم اسناد و انعامات سے خطاب کررہے تھے جو ادارے کے بانی ومنتظم قاری عبدالعزیز یوسف کی میزبانی میں منعقد ہوا اوراس میں پیر جی عبدالحفیظ رائے پوری ،قاری حبیب اللہ ،مولانا حبیب الرحمن ضیاء ،مولانامحمد سرفراز معاویہ نے بھی شرکت و خطاب کیا۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ قرآنی تعلیمات میں انسانیت کی فلاح و نجات مضمر ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کا یہ کہنا کہ’’ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ایمان کا حصہ ہے ‘‘ خوش آئند ہے لیکن سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کاعقیدہ ایمان کا حصہ نہیں بلکہ ایمان کی بنیادہے،انہوں نے کہاکہ امریکہ وعالم کفر کی مخالفت کے باوجود دینی مدارس اور دینی شعور میں بے پناہ اضافہ ہو رھاہے ،یہ ادارے امن ومحبت اور سلامتی وفلاح کی دانش گاہیں ہیں،اِن پردہشت گردی کاالزام لگانے والی قوتیں خود دہشت گرد ہیں اور انسانیت کی دشمن! اجتماع میں حفاظ کرام کے علاوہ سکول کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا ،اجتماع پیر جی عبدالحفیظ رائے پوری کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔تمام شرکاء نے تعلیمی وتربیتی نظام کی بے حد تعریف کی اور دعائیں دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.