لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،لاہور کے صدر حاجی محمد لطیف،قاری محمد یوسف احرار، لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹرضیا ء الحق قمر، مولانا محمد وقاص حیدر اور دیگر احرار رہنماؤں نے حضرت مولانا صاحبزادہ خواجہ رشید احمد ؒ کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی میاں محمد اویس نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ خواجہ رشید احمد اپنے عظیم والد کے عظیم بیٹے تھے اور ان کے نقش قدم پر زندگی گزاری ختم نبوت اوردیگر دینی خدمات کے حوالے سے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ رشید احمد عمر بھر اعلاء کلمۃ الحق کے علمبردار رہے اورتحفظ ختم نبوت کے محاذ کو سنبھالہ رکھا، وہ خداری میں اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چلتے رہے اور دنیوی مفادات ان کو کبھی رام نہ کرسکے وہ جرأت وبے باکی اور استقامت کا استعارہ تھے ان کی محبت بھری یادیں زندگی بھر یاد رہیں گی۔