مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ اسلام امن ،محبت اور روادری کا دین ہے آج امت مسلمہ کے زوال کی وجہ دین اسلام کی تعلیمات کو ترک کرنا اور رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل نہ کر نا ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن انسانوں کو انصا ف اور حقوق دینے سے آئے گا اور اسلام لو گو ں کو ان کے حقوق ادا کر نے اور بلا تفریق انصاف مہیا کر نے کا حکم دیتا ہے ،انہوں نے کہا کہ انسانیت کی کامیابی رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی ممکن ہے اور قر آن و سنت کا راستہ چھوڑ کر ہم کامیاب نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے یہودی و سامراجی قوتوں کے ایجنٹ مسلمانوں کو پو ری دنیا میں گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں لیکن مسلمان غفلت اور آپس میں اختلافات و انتشار کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسلمان آج پستی کاشکار ہے ،انہوں نے کہا کہ پو ری دنیا میں دہشت گر دی کا موجد امریکہ ہے جو دہشت گر دی کے نام پر دنیا کا امن و سکون بر باد کرنے پر تلا ہو ا ہے اور خصوصاً مسلم ممالک میں امن کا خواہاں نہیں ہے اس وقت امریکہ اسرائیل اور اس کے حواری مسلمانوں کو پو ری دنیا میں گا جر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں ،لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلمان آپس کے فروعی اختلافات کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے دشمن کی سازش کو بھانپ کر اپنا موثر کردار داداکریں اور دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کر نی ہو گی اس میں خاص طور پر مسلم حکمرانوں کو اپنا مو ثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے جس کا واحد حل ملک میں نفاذ اسلام ہے ہمارے حکمران ملک میں خلفاء راشدین کے طرز عمل اور انداز حکمرانی کو اپنا لیں تو ملک امن کا گہوارہ بن جائے گا ۔