لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر خواجہ عزیز احمد اور صاحبزادہ سعید احمد سے ملاقات کر کے ان کے بھائی خواجہ رشید احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ خواجہ رشید احمد نے اپنے عظیم والد گرامی حضرت مولانا خواجہ خان محمدؒ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے منفرد کردار ادا کیا اورلوگوں کو خانقاہوں سے جوڑنے اور انسانیت نوازی کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم خواجہ رشید احمد نے سلوک وتصوف کی منازل طے کیں اور لوگوں کی باطنی اصلاح کے لیے سرگرم رہے۔ انہوں نے کہا مرحوم لاہور میں مرکز سراجیہ اور دادڑہ بالا شریف (ہڑپہ) میں خانقاہ احمدیہ کے ذریعے لوگوں کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا اور طویل عرصہ خدمات انجام دیں اس موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ کے ہمراہ مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ، محمد معاویہ رضوان، اور طہ اسلم بھی موجود تھے۔ بعد ازاں عبداللطیف خالد چیمہ نے تحریک طلبہ اسلام کے بانی رکن چودھری محمد عاطف کے بڑے بھائی چودھری عزیز الحسن (ملتان) کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا اور بلندی درجات کی دعا کی۔