تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

خواجہ آصف کی مذہب پر گفتگو قابل مذمت، ن لیگ نوٹس لے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو غیرت و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کو لگام دینی چاہیے،بلکہ ن لیگ سے نکال باہر کرنا چاہیے مرکزی دفتر سے جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں مذاہب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جو ہر زہ سرائی کی ہے وہ نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مطلب کیا ”لاالہ الااللہ“ کے رستاخیز نعرے نے پورے برصغیر کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور بانی پاکستان نے خود مملکت خداداد پاکستان کو اسلامی ریاست قرار دیا تھا۔لیکن اقلیتوں کے حقوق کے نام پر یہاں جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ پاکستان کے وجود کی ہی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکولر لابیاں اسلام اور اہل اسلام کے خلاف نبردآزما ہیں ایسے میں مذھبی قوتوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے اور پاکستان کی اسلامی شناخت کو اجاگر کرنا چاہیے۔ انہوں نے ن لیگی قیادت اور محب وطن حلقوں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ خواجہ آصف اور اس کماش کے اسلام بے زار عناصر کا مکمل محاسبہ اور تعاقب کریں اور ان کے وجود سے ن لیگ کو پاک کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.