تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ختم نبوت کے قانون کے خلاف سازشیں، کشیدگی کی ذمہ داری حکومت اور قادیانیوں پر ہوگی: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کا وفد امریکہ میں قادیانیوں سے ہوشیار رہیں اور امریکی دباؤمیں عقیدہ ئناموس رسالت ﷺ اور عقیدہئ ختم نبوت پر کسی قسم کا وار نہ چلنے دے۔ قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری، مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، حافظ عاکف سعید، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا محمد امجد خان، مولانا محمدالیاس چنیوٹی، سید محمد کفیل بخاری، قاری شبیر احمد عثمانی اور دیگر رہنماؤں نے انتباہ کیاہے کہ وطن عزیز کی سیاسی قیادت کان کھول کر سن لے کہ یہ قوم ہرچیز برداشت کرسکتی ہے لیکن توہین رسالت اور قادیانیت نوازی کو کسی صور ت برداشت نہیں کرے گی۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ دورہ امریکہ کے دوران سیاسی قیادت اہل اسلام کے بنیادی عقائد اور آئین کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے اورنہ ہی کوئی نرمی اختیار کرے ورنہ قوم اسے ہرگز قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ قادیانی لابی اسلام اور وطن عزیز کیخلاف امریکی دباؤ بڑھانا چاہتی ہے اور اس کام کے لیے بین الاقوامی سطح پر لابنگ بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی دباؤکے نتیجے میں یہ قوم امت کے چودہ سو سالہ موروثی عقائد کی جدوجہد سے کبھی دستبردار نہیں ہوسکتی۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ یہودی لابی نے قادیانیوں کو آئین پاکستان کیخلاف لابنگ کے لیے خطیر رقم دی ہے اور اسلام اور وطن دشمنی گروہ ہراینٹی پاکستان فتنے کو سپورٹ کررہی ہے علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویرالحسن احرارنے گزشتہ روز اسلام آباد،روالپنڈی میں علماء کرام اوردینی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورت حال پر صلاح مشورے کیے باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ دینی جماعتیں خصوصاًتحریک ختم نبوت کی جماعتیں متوقع احتجاج کے لیے آپس میں صلاح مشورے کررہی ہیں مولانا تنویرالحسن احرار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قادیانی سرغنہ مرزامسروراحمد کسی گہری سازش کے نتیجے میں آئین پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا رہاہے اگر قانون کے مطابق اس صورتحال کا تدارک نہ کیاگیا توہولناک کشیدگی جنم لے گی اور اس کی ذمہ داری قادیانیوں اور حکمرانوں پر عائد ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.