مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور قاری محمد یوسف احرار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ وہ زندگی بھر عقیدہ ختم نبوت کی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور اس مقدس مشن کو اپنی نسلوں تک منتقل کریں گے انہوںنے کہا کہ قادیانی ہماری لوٹی ہوئی متاع گراں ہیں یہ کلمہ پڑھ کرمسلمان ہوجائیں تو ہم ان کو سینوںسے لگا لیں گے انہوں نے کہا کہ چناب نگر( ربوہ) کے رہائشیوں کومالکانہ حقوق دیئے جائیں تاکہ وہ آزادی سے اپنی زندگی گزار سکیں اور قادیانی جماعت کے چنگل سے آزاد ہوں ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں سے ہماری جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک یہ دھوکہ دہی چھوڑ نہیں دیتے ، رائل فیملی نے قادیانیوں کو دھوکے میں رکھا ہواہے ہم قادیانیوں کو حق سچ کی دعوت دیتے ہیںکہ وہ دائمی کامیابی کے لیے اسلام کے پرچم تلے آجائیں انہوں نے کہاکہ حضور ﷺ کی عزت وناموس اور ختم نبوت پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا اور قادیانی دھوکہ دہی سے بچنا مسلمانوں کا فطری حق ہے ۔