تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ختم نبوت کا عقیدہ وحدت امت اور مسلمانوں میں اتفاق و یکجہتی کی ضمانت ہے: مولانا محمد مغیرہ

لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے خطباء اور مبلغین ختم نبوت نے مختلف مقامات پر اجتماعات جمعۃ المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پور امن جد وجہد وطن عزیز کی بقاء وسلامتی کی ضامن ہے اور ہمارے ایمان کی بنیاد بھی۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ ارتداد مرزاٸیہ اس دور کا سب سے بڑا فتنہ ہے اسکی سرکوبی کے لئے جنگ یمامہ سے لے کر اب تک شہادتوں اور قربانیوں کا لازوال سلسلہ جاری ہے۔مختلف مبلغین نے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ وحدت امت کی ضمانت بھی مہیاکرتا ہے۔ اور تاریخ شاہد ہے کہ امت جب بھی اکھٹی ہوئی تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے عقیدے پر اکٹھی ہوئی اور جان و مال کی بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہ کیا گیا۔قاری محمد یوسف احرار،مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا محمد سر فراز معاویہ، مولانامحمداکمل،قاضی ذیشان آفتاب، اور دیگر رہنما ؤں نے اپنے اپنے خطابات اور بیانات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ تحریک تحفظ ختم نبوت کی کوشش کو نا مساعد حالات کے باوجود اورملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس نے اپنے بیان میں پی ای سی میں وکلاء کی انسانیت سوز غنڈہ گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ہسپتالوں کو تو جنگوں میں دشمن بھی استثناء دے دیتے ہیں لیکن یہاں توقانون کے ماہرین اور رکھوالوں نے انسانیت پر جو ظلم ڈھایا ہے اسکی مثال تاریخ میں نہیں ملتی انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ وکلاء کی غنڈہ گردی میں شامل وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کو بچایا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.