لاہور( )مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میں ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں میں تیزی آگئی ہے اور تمام انتظامات کو مکمل کیا جارہاہے۔خطیب جامع مسجد احرار مولانا محمد مغیرہ اور مولانا محمود الحسن اپنی پوری ٹیم کے ساتھ آنے والے مہمانوں کے قیام وطعام کا بندوبست کررہے ہیں،جبکہ ناظم اجتماع حافظ محمد ضیاء اللہ ہاشمی سارے امور کی نگرانی کررہے ہیں ۔مجلس احراراسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار اور ڈاکٹرمحمد آصف نے گزشتہ روز گوجرہ اور فیصل آبادکا دورہ کرکے علماء کرام اور دینی کارکنوں کوکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،جبکہ حافظ محمد اسماعیل نے ٹوبہ ٹیک سنگھ،حاجی عبدالکریم قمرنے کمالیہ، اشرف علی احرار فیصل آباد، ڈاکٹر ظہیر احمد حیدری سرگودھا،مولاناوقاص سعید اور چودھری خادم حسین نے راولپنڈی، حکیم حافظ محمد قاسم اور حافظ حبیب اللہ رشیدی نے چیچہ وطنی،مولانا اسامہ عزیر نے ساہیوال،صوفی عبدالشکورنے بوریوالہ، مولانا محمد اکمل نے ملتان جبکہ مولانا محمدسرفراز معاویہ،مولانا محمد وقاص حیدر، حافظ محمد طیب چنیوٹی، مولانا سرفراز چنیوٹی، غلام مصطفی،محمد طلحہ شبیر،مولانا عتیق الرحمن علوی اور کئی دیگر رہنماو مبلغین ضلع چنیوٹ میں سرگرم عمل رہے اور مختلف مساجد میں کانفرنس میں شرکت کے لیے نمازیوں اورشہریوں کو دعوت دی جارہی ہے۔ چناب نگر میں منعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس کی سرپرستی قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کررہے ہیں جبکہ ملک بھر سے مجاہدین ختم نبوت اور احرار کارکنوں کے قافلے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر پر وفیسر خالد شبیر احمد، سید محمدکفیل بخاری، عبداللطیف خالدچیمہ،میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار،ڈاکٹر عمرفاروق احراراور دیگر رہنماؤں نے فرزندان اسلام اور مجاہدین ختم نبوت سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ کانفرنس کورونق بخشیں۔بتایاگیاہے کہ کانفرنس کے اختتام پر اقصیٰ چوک اور ایوان محمود کے سامنے قائدین احرار اور تحریک ختم نبوت کے زعماء قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرائیں گے۔مجلس احراراسلام کے رہنماومبلغین 8نومبر کو ضلع چنیوٹ میں مختلف مساجد میں عقیدہئ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت اورختم نبوت کانفرنس کی ضرورت پر خطبات جمعۃ المبارک دیں گے۔