مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری نے ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن لاہور میں ماہانہ درس قرآن اوراصلاحی بیان کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کتاب اللہ کا علم،علم حقیقی ہے۔عمل علم کا اظہار ہے اور علم اور عمل کی پاوراخلاق ہے قرآن پاک حضور نبی کریم ﷺ کے قلب پر نازل ہوا جس کی حفاظت اللہ پاک نے اپنے ذمہ لی ہوئی ہے۔صحابہ کرام ؓ ہمارے محسن ہیں جن کے ذریعے علم دین محفوظ راستوں سے ہوتاہوا ہم تک پہنچا۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قرآن وحدیث کی تشریح تھے جوبات حضور پاک ﷺ سے اخذ کرتے تھے وہ اپنے سینوں میں محفوظ کرلیتے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس مادہ پرستی کے دور میں ایک سنت کو زندہ کرنے کا ثواب سوشہیدوں کے ثواب کے برابرہے،اپنی زندگیوں کواسوہئ رسولﷺ کے مطابق ڈھال لیں،صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اپنی زندگیوں کو سیرت نبی کریم ﷺ کے مطابق بنا کر پوری کائنات کے مسلمانوں کے لیے آئیڈیل بن گئے،اللہ پا ک نے اپنے محبوب ﷺ کو پاکیزہ جماعت عطاکی تھی۔ انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی ضمانت ہے۔حضو رنبی کریم ﷺ کی ذات اقدس نے تما م امت کو ایک اکائی بنا دیا۔انہوں نے کہاکہ فتنے ہمارے ایمان کا ٹسٹ ہوتے ہیں، ان فتنوں سے بچنے کے لیے اپنے اللہ کی پناہ مانگا کریں، اورمراقبہ کریں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔تہجد میں اللہ سے باتیں کریں اللہ سے مانگیں اللہ سننے والاہے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کی دعوت کو عام کریں اسی میں ہماری نجات ہے قبرمیں بھی منکر نکیر عقیدہ ختم نبوت کا ہم سے سوال کریں حضور نبی کریم ﷺ کی شفاعت کا ذریعہ عقیدہ ختم نبوت ہے۔مجلس احراراسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا تنویر الحسن احرار نے کہاکہ مومن کے لیے ہرلمحہ ربیع الاول ہوتاہے،ربیع الاول کا پیغام حضورپاک ﷺ کی سیرت طیبہ کو اپنی زندگی کا اوڑھنابچھونا بناناہے حضور نبی کریم ﷺ کی سنت سے کنارہ کشی نہ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ میلاد کو ایسے انداز میں منائیں کہ مخلوق خداکو تکلیف نہ ہو۔انہوں نے تمام احرار کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 11-12ربیع الاول کو چنا ب نگر میں ہونے والی سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپورقافلوں کی صورت قادیانیوں کے گڑ ھ چناب نگر میں داخل ہوں اور محنت کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ احباب کو لے کرجائیں۔انہوں نے کہاکہ 12ربیع اول کو جوقادیانیوں کو دعوت دینے کے لیے دعوتی جلوس نکالا جاتا ہے اس میں نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے، قانون،ضابطے اور جماعتی ہدایات کا ہرجگہ پر خیال ملحوظ خاطر رہے، کیونکہ یہ خالص دعوتی وتبلیغی جلوس ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور سے قافلے ان شاء اللہ تعالیٰ ہفتہ کو رات کے وقت قاری محمد قاسم بلوچ کی قیادت میں روانہ ہوجائیں گے۔