مجلس احراراسلام پاکستان اورتحریک تحفظ ختم نبوت کے زیراہتما م 11-12ربیع الاول کو چناب نگر میںمنعقد ہونے والی سالانہ ”احرارختم نبوت کانفرنس “کی مجلس منتظمہ کے عہدیداران کاایک اجلاس احرار کے مرکزی نائب امیر سید محمدکفیل بخاری کی صدارت میںمرکزی دفتر احرار نیومسلم ٹاﺅن لاہور میںمنعقد ہوا جس میں عبداللطیف خالد چیمہ ،میاںمحمداویس ، مولاناتنویرالحسن ،ڈاکٹر محمد آصف ،قاری محمد قاسم اور حافظ محمد سلیم شاہ نے شرکت کی ،ڈاکٹر محمد آصف اورمولانا تنویر الحسن نے کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کانفرنس کے مہمانان خصوصی سے رابطوںکی رپورٹ پیش کی اورکہاکہ امت جب کبھی اکٹھی ہوئی ہے ،عقیدہ ختم نبوت اورعقیدہ رسالت پراکٹھی ہوئی ہے اسی لیے اس عقیدے پردشمن وار کر تا ہے انہوںنے کہاکہ آسیہ مسیح کو بری کرنا امت مسلمہ کے عقیدے پروار کے مترادف ہے جسے قوم نے بیک زبان مسترد کردیاہے ،علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری اورمیاںمحمد اویس نے گزشتہ روز اکوڑہ خٹک میںجمعیت علماءاسلام کے رہنماﺅںاوردارالعلوم حقانیہ کے ذمہ داران سے مل کر مولاناسمیع الحق کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی وملی اورقومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت کی ۔