لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب ناظم ،خطیب جامع مسجد احرارچناب نگر مولانا محمد مغیرہ نے مجلس احراراسلام کے زیر اہتمام منعقدہ پندرہ روزہ کورس تربیت المبلغین کے شرکاء کو لیکچردیتے ہوئے کہاہے کہ ختم نبوت پر ایمان کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں ہوتی ،عقیدۂ ختم نبوت قرآن کریم کی سوآیات ،نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسودس احادیث اور امت کے سب سے پہلے اجماع جوکہ سید ناابو بکرصدیقؓ کے دور میں مسیلمہ کذاب کیخلاف جنگ یمامہ کے موقع پر ہوا اس سے ثابت ہے ۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ نصیر احمد احرا رنے سبق پڑھاتے ہوئے کہاکہ مسئلہ ختم نبوت پر بارہ سوصحابہ کرامؓ نے جام شہادت نوش فرمایا جن میں سات سو صحابہ حفاظ کرام تھے انہوں نے کہا کہ اسلام آفاقی مذہب ہے تمام غیر مسلموں کے لئے اسلام کے دروازے کھلے ہیں ہم قادیانیوں سمیت تمام غیرمسلموں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت عام دیتے ہیں ،شرکاء دورہ کو سبق پڑھاتے ہوئے مجلس احراراسلام پنجاب کے سیکرٹری مولانا تنویرالحسن احرارنے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی وجہ سے اللہ پاک نے قرآن مجید کی حفاظت اپنے ذمہ لی اور اسی مبارک عقیدے کی وجہ سے قرآن پاک آج ہمارے پاس مکمل موجود ہے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے منکر سے دعویٰ نبوت طلب کرنے والابھی دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے ہم دنیا بھرمیں دعوت وتبلیغ کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے غیر مسلموں بالخصوص قادیانیوں کو حقیقی اسلام کی دعوت دینے کا فریضہ جاری رکھیں گے ،شرکاء دورہ کوادیب اور مصنف ومحقق طاہر عبدالرزاق نے کہا کہ قادیانیوں کا تعاقب اس وقت تک جاری رکھناہمارے اوپر فرض عین ہے جب تک سارے قادیانی اسلام قبول کرنہیں لیتے شرکاء کورس سے سابق قادیانی مبلغ ڈاکٹر محمد آصف (نومسلم)محمد وقاص اوراحراررہنما میاں محمد اویس نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔