مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ قانون تحفظ ناموس رسالت اورقانون تحفظ ختم نبوت بدستور عالمی ایجنڈے کی زدمیںہے مختلف عدالتوںمیںکئی فیصلے زیرسماعت اورزیر التوا ہیںیہ قوم ہرچیز قبول کرسکتی ہے لیکن جناب نبی کریم ﷺ کی شان اقدس میںتوہین برداشت نہیںکرسکتی ۔وہ گزشتہ روز عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دیرینہ رہنما قاضی فیض احمد (ٹوبہ ٹیک سنگھ)کی نمازجنازہ میںشرکت کے بعد حافظ محمداسماعیل کی رہائش گاہ پراحرار کارکنوںسے گفتگو کررہے تھے ۔قبل ازیںانہوںنے انتقال کرجانے والے قاضی فیض احمد کے فرزندان قاضی امتیازاحمد ،قاضی انوارالحق اورمولاناقاضی احسان احمد سے تعزیت کا اظہارکیا ۔اپنے تعزیتی بیان میںعبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ قاضی فیض احمد نے پوری زندگی خانقاہ سراجیہ سے وابستگی اورعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے پرامن جدوجہد کی، وہ دراصل اکابراحرار ختم نبوت کی وراثت کے امین تھے اورہرحال میںاکابرعلماءحق کے نقش قدم پرچلتے رہے اس موقع پرحافظ محمد اسماعیل ،مولانا محکم الدین ، چودھری محمد نذیر،حاجی عبدالکریم قمر، مولانا محمد سرفرازمعاویہ ، حافظ محمد سلیم شاہ اور محمد اسامہ بھی موجود تھے ۔