لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گھریلو تشدد کی روک تھام کے نام پر بل کا اچانک صوبائی اسمبلیوں میں منظور ہو جانا قابل تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنا اہم بل انتہائی راز داری کے ساتھ بغیر کسی بحث ومباحثہ کے منظور کرنا حکمرانوں پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے خاندانی نظام پر مغربی ذہنیت کے حامل افراد کو قابض نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ محب وطن اراکین اسمبلی کو یکجاں ہو کر اس بل کی مخالفت کرنی چاہیے تاکہ قوم کو پتا چل جائے کہ کون مغربی اصولوں کا غلام ہے اور کون اپنے اباؤ اجداد کی روایات کی پاسداری کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کے ممبران قوم کے ترجمان ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ ایسے قوانین پر دستخط کرنے سے پہلے اپنی معاشرتی روایات کا حقیقی جائزہ لے لیا کریں کہ یہ فیصلہ اس قابل ہے کہ ہمارا معاشرے میں قبول کیا جائے کہ نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو تشدد کے نام پر منظور ہونے والے بل کی تمام شقیں قابل اعتراض ہیں لہٰذا اس بل پر نظر ثانی کی جائے اور مختلف طبقات کو اعتماد میں لیا جائے۔