تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت قادیانی نمائندگی کے حوالے سے پوزیشن واضح کرے، ورنہ عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے نیشنل کمیشن فار مینارٹیز میں قادیانی نمائندگی کو اصولی طور پر مسترد کردیا ہے اور اسے قادیانی اثرو نفوذ بڑھانے کے حوالے سے کسی خطرناک اور طویل دورانیے والی سازش کا شاخسانہ قرار دیا ہے،ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیئر اور مجلس احرار کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے رد عمل میں کہاہے کہ قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں نمائندگی دینے کی بات سامنے آئی ہے جو غور طلب ہے اس لیے کہ قادیانیوں نے دستور،پارلیمنٹ اور عدالت عظمیٰ کے ان فیصلوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر رکھاہے،جو ملک میں ان کے معاشرتی مقام و حیثیت کا تعین کرتے ہیں،جبکہ قادیانیوں کا یہ انکار قائم ہے، انہیں اقلیتی کمیشن میں نمائندگی کس حیثیت سے دی جارہی ہے؟، عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ پہلے قادیانیوں کو آمادہ کیا جائے کہ وہ اپنے معاشرتی سٹیٹس کے بارے میں دستور، پارلیمنٹ اور عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کو تسلیم کرنے کا جماعتی حیثیت سے اعلان کریں اور اس کے بعدان کی نمائندگی سے کسی کو انکار نہیں ہوگا،لیکن جب تک وہ اپنے بارے میں دستوری فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں،انہیں اس دستور کے تحت کسی بھن فورم پر نمائندگی دینے کی بات قابل قبول نہیں ہو سکتی اور امت مسلمہ کا کوئی طبقہ بھی اس صورتحال کو قبول نہیں کرے گا، انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اوروفاقی مذہبی امور کو اس کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے ورنہ اس قسم کے کسی بھی اقدام کو شدید عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.