تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکومت قادیانیوں کی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے: میاں اویس

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اور قاری محمد یوسف احرارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قادیانی پاکستان کے دستور کو تسلیم کرنے سے مسلسل انکار کر ر ہے ہیں اور پارلیمنٹ اور عدالت عظمی کے فیصلوں کے خلاف عالمی سطح پر مسلسل مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ دستورکی پاس داری کرتے ہوئے قادیانیوں کی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لے مگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی بجائے انہیں سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف ہے جو ملک بھر کے مسلمانوں کے دینی جذبات کے منافی ہے انہوں نے تمام دینی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صور ت حال کا فوری نوٹس لیں اور مسلمانوں کے عقیدہ ودین کے تحفظ کے لیے مؤ ثر کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ شریف خاندان توبہ کا راستہ اختیار کریں اورتوبہ کو توڑنے کا شرمناک رویہ ترک کردیں، مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں کئے گئے وعدوں کو پوراکریں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں سود کو جاری رکھا ،اسلامی قوانین کوغیرمؤثر،بے حیائی کوفروغ دیا،قادیانیوں کواپنا بھائی کہا،قادیانی ڈاکٹرعبدالسلام آنجہانی کے نام پر قائد اعظم یونیورسٹی کے سنٹرفارفزکس کو موسوم کیا ،توہین رسالت کے سزایافتہ مجرموں کو بیرون ملک فرارکروایا ،ممتازقادری کورات کے اندھیروں میں پھانسی پر لٹکوایاایسے سیاہ اقدامات کی ایک طویل فہرست ہے جس کا سبب ن لیگ کی قیادت بنی اس لئے آج یہ جے آئی ٹی کی صورت میں ان پر اللہ کا عذاب نازل ہوا اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے حکمرانوں کو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہئے اور شہید ممتاز قادری کے والدین سے فوراًمعافی مانگ لینی چاہئے اس میں ان کے لئے خیر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.